• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ وہ شاہ رخ خان کے بہترین دوست ہیں۔

سلمان خان نے حال ہی میں کامیڈین کپل شرما کے شو میں اپنی نئی فلم ’انتم: دی فائنل ٹروتھ‘ کے پروموشن کے لیے شرکت کی۔

اس شو میں سلمان خان کی ناظرین کے ساتھ گفتگو کے دوران ایک آدمی نے کہا کہ وہ ان کا مداح ہے اور بتایا کہ وہ ایک چھوٹا اداکار بھی ہے۔

جس پر سلمان خان نے اس سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ’کوئی کام چھوٹا نہیں ہوتا‘۔

سلمان خان نے کام کی اہمیت کے حوالے سے شاہ رخ خان کی فلم ڈائیلاگ کو یاد کرنے کی کوشش کرتے ہوئے ناظرین سے پوچھا کہ’ وہ شاہ رخ خان صاحب کی فلم کا ڈائیلاگ کیا ہے؟‘

سلمان خان کے اس سوال پر ان کے مداح نے کہا کہ’وہ صرف بھائی(سلمان خان) کو جانتے ہیں، یہاں صرف ایک ہی بھائی ہے، ہندوستان کا بھائی ہے، اور وہ صرف انہی کو جانتے ہیں‘۔

مداح کے جواب پر سلمان خان نے کہا کہ’ لیکن، شاہ رخ خان اپنا بھائی ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ’ایک بات ہمیشہ یاد رکھیں کہ شاہ رخ خان اپنا بھائی ہے، تو تمہارے بھائی کا بھائی تمہارا بھی بھائی ہے‘۔

خیال رہے کہ سلمان خان اس پہلے بھی شاہ رخ خان کو آریان خان کے منشیات کیس میں گرفتاری پر سپورٹ کرکے اپنی دوستی کا حق ادا کر چکے ہیں ۔

تازہ ترین