• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کراچی میں سپر ہائی وے پر ریسٹورنٹ میں آگ لگ گئی، آگ کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق سپر ہائی وے پر ریسٹورنٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ ریسٹورنٹ میں سردی کے باعث رکھی گئی انگیٹھی سے لگی۔

آگ لگنے کے وقت ریسٹورنٹ میں لوگ بھی موجود تھے، ریسٹورنٹ انتظامیہ نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھا دی، آگ کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے میں انتظامیہ کی مدد کی۔

فائر بریگیڈ نے آگ لگنے کے اس واقعے سے لا علمی کا اظہار کیا ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق انہیں آگ لگنے کی اطلاع نہیں دی گئی۔

تازہ ترین