• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماڈل کالونی، ریسٹورنٹ میں آگ لگنے سے ملازم جھلس کر زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماڈل کالونی تھانے کی حدود لیاقت علی خان روڈ پر واقع ریسٹورنٹ میں آگ لگ گئی جسکی اطلاع پر پولیس ،رینجرز اور ریسکیو ورکرز موقع پر پہنچے،اس دوران فائر بریگیڈ کو بھی طلب کر لیا گیا ، فائر بریگیڈ حکام کے مطابق فوری طور پر دو فائر ٹینڈر موقع پر روانہ کیے گئے جنھوں نے آدھے گھنٹے کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ، آگ لگنے کے نتیجے میں ریسٹورنٹ کا ایک ملازم 25سالہ فیضان ولد رضوان جھلس گیا جسے اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

تازہ ترین