• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی دلی میں فضائی آلودگی برقرار، ایئر کوالٹی انڈکس 372 ریکارڈ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بھارتی دارالحکومت نئی دلی اور ارد گرد کے شہروں میں فضائی آلودگی برقرار ہے۔

آج صبح دلی کا ایئر کوالٹی انڈکس 372 ریکارڈ کیا گیا، دلی کے قریبی شہروں گرو گرام میں 349 اور نوئیڈا میں 497 ریکارڈ کیا گیا۔

یاد رہے کہ دلی شہر کے تمام اسکول کل سے دوبارہ کھولے جارہے ہیں۔

دوسری جانب سپریم کورٹ کی ہدایت پر دلی حکومت نے تعمیراتی سرگرمیوں پر دوبارہ پابندی لگا دی ہے۔

ہوا کے معیار میں بہتری پر تعمیراتی سرگرمیوں پر سے پابندی 22 نومبر کو ہٹا دی گئی تھی، شہر میں ٹرکوں کے داخلے پر پابندی کو 30 نومبر تک بڑھا دیا گیا ہے۔

تازہ ترین