چارسدہ(نمائندہ جنگ) مندنی میں فاتر العقل شہری نے مقدس اوراق کی بے حرمتی کر دی۔مشتعل مظاہرین کا ملزم کوعوام کے حوالے کرنے کے لئے مندنی تھانے پر حملہ ۔پولیس کی فائرنگ اور شیلنگ ۔مشتعل مظاہرین نے تھانے کی دیواریں گر اکر تھانے میں آگ لگا دی ۔تفصیلات کے مطابق ۔پولیس نے اطلاع ملتے ہی ملزم کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سینکڑوں مشتعل مظاہرین مندنی تھانے کے سامنے جمع ہو گئے اور ملزم کو حوالے کرنے کا مطالبہ کردیا ۔دوسری طرف پولیس کا موقف تھا کہ ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے اور قانون کے مطابق ان کے خلاف ایف آئی آر درج ہو چکی ہے اور قانون کے مطابق ان کو عدالت سزا دے گی مگر مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ وہ ملزم کو خود سزا دینا چاہتے ہیں ۔