• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئل ایجنسی میں آتشزدگی، کاراور موٹرسائیکل جل گئے، گھرکوبھی نقصان

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)مصریال روڈ پر پٹرول وآئل ایجنسی میں آگ لگ گئی ،ریسکیو 1122کے مطابق مصریال روڈپر برف خانہ سٹریٹ 23میں آتش زدگی سے ایک کار اورایک موٹرسائیکل جل گیا،جب کہ ملحقہ گھرکوبھی نقصان پہنچا ،اطلاع ملنے پرریسکیو1122کاعملہ اورآگ بجھانے والی گاڑیاں موقع پرپہنچ گئیں ،ریسکیو1122کی 11گاڑیوں نے فائرفائٹنگ آپریشن میں حصہ لیا اورتقریباً ڈیڑھ گھنٹہ تک جاری رہنے والے فائرفائٹنگ آپریشن کے بعدآگ پرقابوپالیاگیا۔
تازہ ترین