• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں ڈینگی سے مزید 2 افراد کا انتقال


پنجاب میں ڈینگی سے مزید 2 افراد انتقال کرگئے، دونوں کا تعلق لاہور سے ہے جبکہ صوبے بھر میں ڈینگی کے 74 کیس سامنے آئے۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں ڈینگی کے 60 مریض رپورٹ ہوئے، راولپنڈی میں 4، قصور 3 جبکہ گوجرانوالہ میں ڈینگی وائرس کے مزید دو کیسز سامنے آئے ہیں۔

پنجاب میں رواں سال اب تک ڈینگی کے 25 ہزار 13 جبکہ لاہور میں 17 ہزار 848 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں اس وقت 824 جبکہ لاہور میں ڈینگی کے 589 مریض زیر علاج ہیں۔

تازہ ترین