• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، گارڈن کے اپارٹمنٹ میں آتشزدگی سے خاتون جاں بحق، 3بچے زخمی

کراچی کے علاقے گارڈن میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ میں آتشزدگی
کراچی کے علاقے گارڈن میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ میں آتشزدگی

کراچی کے علاقے گارڈن میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ میں آتشزدگی کے واقعے میں خاتون جاں بحق جبکہ 3 بچے جھلس کر زخمی ہوگئے۔ 

ایس ایچ او سولجر بازار وقار عظیم کے مطابق واقعہ گارڈن ایسٹ میں البیلا ٹریفک سگنل کے قریب پیش آیا۔

پولیس کے مطابق آگ یونیورسل اپارٹمنٹ بلاک ڈی ون کی پہلی منزل کے فلیٹ میں لگی جو دوسری منزل کے فلیٹ تک پھیل گئی، علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھائی، فائر بریگیڈ کی ٹیم بھی پہنچ گئی تاہم آتشزدگی سے جھلس کر ایک خاتون جاں بحق اور تین بچے شدید زخمی ہوگئے۔ 

اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کو سول اسپتال کے برنس سینٹر منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران خاتون انتقال کر گئیں۔ 

انسپیکٹر وقار عظیم کے مطابق آگ پر قابو پالیا گیا ہے جس سے پولیس انسپکٹر قمر الزمان خواجہ کا گھر بھی متاثر ہوا ہے تاہم فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ متاثر ہونے والی فیملی سے اِن کا کیا تعلق ہے۔

تازہ ترین