• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وائلڈ لائف نے بازیاب 2 نایاب عقاب آزاد کردیے


سندھ وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ نے جون میں بازیاب دو نایاب عقابوں کو آزاد کردیا۔

وائلڈ لائف حکام کے مطابق آزاد کیے گئے عقابوں میں پہلی بار سٹیلائٹ ٹریکرز استعمال کیے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق سیٹلائٹ ٹریکرز ان عقابوں کی پشت پر نصب کئے گئے تھے، جس سے عقابوں کے مقام، رفتار، غذا اور ماحول کی معلومات میں مدد ملے گی۔

وائلڈ لائف حکام کے مطابق عقاب صدر کی ایمپریس مارکیٹ میں غیرقانونی طور پر فروخت کے لئے رکھے گئے تھے، اطلاع ملنے پر وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ نے دکان پر چھاپہ مارا تھا۔

تازہ ترین