• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

سافٹ بال کو نچلی سطح پر فروغ دینے کیلئے ایونٹ کا انعقاد

کسی بھی کھیل کو پروان چڑھانے میں تعلیمی ادارےنرسری ہوتے ہیں ماضی میں درس گاہوں سے کئی کھلاڑی سامنے آئے اور پھر عظیم کھلاڑی بن گئے ،آج ہمارے ملک میں تعلیمی اداروں میں کھیلوں کی سہولیات اور انفراسٹرکچر کی فراہمی نہ ہونے کے برابر ہیں ملک میں کویڈ 19 کی صورتحال میں بہتری کے بعد سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان نے گراس روٹ لیول سے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے اپنے تمام صوبائی یونٹس کو اسکول، کالجزاور یونیورسٹیز کی سطح سے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرامز منعقد کرانے کاٹاسک دیا جس میں پہل کرتے ہوئے سندھ سافٹ بال ایسوسی ایشن نے کراچی کے مختلف اسکولزاور کالجز میں ٹریننگ سیشنز اور انٹرہاؤس چیمپئین منعقد کراکے اس مشن کا آغاز کردیا ہے جسے مرحلہ وار سندھ کے دیگر ڈویژنز میں شروع کیا جائے گا۔ 

خوش آئند بات یہ ہے کہ حکومت سندھ کے متحرک وزیربرائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش کمار چاؤلہ نے نچلی سطح سے صوبے میں سافٹ بال کے فروغ اور ترقی کابیڑا اٹھالیا ہے جو نہ صرف ایک لائق تحسین اقدام ہے بلکہ دیگر صوبوں کیلئے قابل تقلید عمل بھی ہے سینٹ پال انگلش ہائی اسکول میں ایس ایس اے ٹیلنٹ ہنٹ سافٹ بال چیمپئین شپ کی افتتاحی تقریب میں سندھ سافٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر سید وسیم ہاشمی نے کیتھولک بورڈ کے سیکریٹری انتھونی ڈی سلوا، اسکول پرنسپل مونا روزڈی سلوا اور سیکریٹری محمد ذیشان مرچنٹ کے ہمراہ چیمپئین شپ کا افتتاح کیا۔ 

اس موقع پر سید وسیم ہاشمی کاکہنا تھا کہ سافٹ بال فیڈریشن کے اشتراک سے اسکولز و کالجز میں سافٹ بال ایونٹس کے ذریعے نئے ٹیلنٹ کی تلاش اور بین الاقوامی سطح پر مقابلوں کیلئے کھلاڑیوں کی گرومنگ کرنے کی کوششیں کررہے ہیں۔ 

صوبائی وزیربرائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حکومت سندھ مکیش کمار چاؤلہنے کہا کہ کھیل دلوں کو فتح کرنے کا بہترین ذریعہ ہے اورپاکستان کا شمار دنیا کے ان چند ممالک میں ہوتا ہے جہاں کے کھلاڑی خداداد صلاحیتوں سے مالا مال ہیں اگر انہیں کھیل کے بنیادی ڈھانچے (انفراسٹرکچر) کے مکمل مواقع اور عالمی معیار کے مطابق پلئنگ فیلڈ میسر ہو تو اولمپک سمیت دیگر انٹرنیشنل ایونٹس میں پاکستان کیلئے میڈلز آنا یقینی ہیں مکیش کمار چاؤلہ کاکہنا تھا کہ سندھ دھرتی امن پسند اور کھیلوں سے محبت کرنے والے لوگوں کی زمین ہے ۔

تازہ ترین
تازہ ترین