• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیشی بلے باز یاسر علی کو شاہین شاہ کی باؤنسر لگ گئی


چٹاگانگ ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے بنگلہ دیش کے خلاف شاندار بولنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ بنگلادیشی بیٹر یاسرعلی کو شاہین شاہ کی بال لگی۔

شاہین شاہ آفریدی کے تیز باؤنسر کی وجہ سے بنگلا دیش کے بیٹسمین یاسر علی ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے۔

شاہین آفریدی کا تیز باؤنسر یاسر علی کے ہیلمٹ پر لگا، انہوں نے 36 رنز بنائے تھے۔ ان کی اننگز میں 6 چوکے شامل تھے۔

یاسر علی کی جگہ نورالحسن کو کنکشن قانون کے تحت بنگلا دیشی ٹیم میں شامل کیا گیا، نورالحسن نے یاسر علی کی جگہ بیٹنگ کی۔

شاہین آفریدی کی پانچ وکٹوں کے باعث بنگلہ دیش کی ٹیم دوسری اننگز میں 157رن بناکر آؤٹ ہوگئی۔

202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنرز عابد علی اور عبداللّٰہ شفیق نے نصف سنچریاں بنائیں، کھیل کے اختتام تک دونوں آؤٹ نہیں ہوئے۔

پاکستان نے چوتھے روز کے کھیل کے اختتام پر بغیر کوئی کھلاڑی آؤٹ ہوئے 109 رنز بنالیے ہیں، جس کے بعد ٹیم کو جیت کے لیے مزید 93رنز کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین