• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی اردو یونیورسٹی شعبہ سندھی کی جانب سے سندھی ثقافت کا دن منایا گیا

کراچی(پ ر) وفاقی اردو یونیورسٹی شعبہ سندھی کی جانب سے سندھی ثقافت کا دن منایا گیا ،تقریب سے مہمان خصوصی رئیس کلیہ فنون پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیا الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وادی سندھ کی تہذیب ہمارے لئے فخر کا باعث ہے ،ہمارے نوجوان طلبہ جوش و جذبے کے ساتھ ثقافتی اقدار دنیا میں روشناس کرانے کیلئے اس قسم کے پروگرام منعقد کرتے ہیں ،شعبہ سندھی کے چیئر مین ڈاکٹر عنایت حسین لغاری نے کہا کہ شعبہ سندھی گزشتہ چند برسوں سے سندھی ثقافت کا دن مناتا آرہا ہے ،اس موقع پر ڈاکٹر سیما ابڑو ،ڈاکٹر اصغر دشتی نےبھی خطاب کیا۔

تازہ ترین