• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمائما ایک خوش مزاج اور پرسکون خاتون ہیں، سجل علی

کراچی (آئی این پی) باصلاحیت اداکارہ سجل علی نے وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ و برطانوی پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔سجل علی نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام کی اسٹوری میں مداحوں کے لیے سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں اداکارہ سے مختلف سوالات پوچھے گئے۔ اسی سیشن کے دوران ایک مداح نے سجل سے پوچھا کہ جمائما کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ کیسا رہا؟مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے سجل علی نے کہا کہ جمائما ایک خوش مزاج اور پرسکون خاتون ہیں۔سجل علی نے کہا کہ میرا ان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہترین رہا۔واضح رہے کہ سجل علی برطانوی فلم پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم میں جلوہ گر ہوں گی اور اس بات کی تصدیق خود جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے کی تھی۔

تازہ ترین