• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جویریہ عباسی اور انوشے عباسی کی والدہ انتقال کرگئیں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)اداکارہ جویریہ عباسی اور انوشے عباسی کی والدہ انتقال کرگئیں۔ جویریہ عباسی نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو والدہ کے انتقال کی خبر دی۔اداکارہ نے مداحوں سے اپنی والدہ کی مغفرت کیلئے دعاؤں کی اپیل بھی کی ۔انوشے عباسی نے بھی انسٹاگرام اسٹوری میں والدہ کے انتقال کی اطلاع دی اور مداحوں سے ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعاؤں کی درخواست کی۔انوشے عباسی نے والدہ کی نماز جنازہ اور تدفین سے متعلق بھی تفصیلات فراہم کیں۔اس نے اپنی پوسٹ کا اختتام یہ لکھ کر کیا کہ وہ واقعی اپنی ماں کی کمی محسوس کر رہی ہیں۔اداکارہ نے لکھا کہ ’’ہم آپ کو یاد کریں گے اماں‘‘۔ان کی والدہ کی تدفین کراچی میں کردی گئی جب کہ فنکاروں کی کثیر تعداد نے جویریہ عباسی سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

دل لگی سے مزید