• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران حکومت گرانے کیلئے تمام آئینی و قانونی راستے اپنانے کو تیار، پیپلزپارٹی

پشاور(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا ہے کہ عمران خان حکومت گرانے کے لیے تمام آئینی وقانونی راستے اپنانے کے لیے تیارہیں، اپوزیشن لیڈر شہبازشریف قدم بڑھائیں توعمران حکومت گرجائے گی،پیپلزپارٹی کا مقابلہ کوئی پارٹی نہیں کرسکتی، عمران حکومت یوٹرن ماسٹر ہے جس کامطلب وعدہ خلافی اورگناہ ہے۔ان خیالات کا اظہارپیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل نیئربخاری نے ارباب عالمگیر کی رہائش گاہ پرپریس کانفرنس میں کیا، ان کے ہمراہ سندھ کے وزیراطلاعات سعید غنی، پیپلزپارٹی کے مرکزی ترجمان فیصل کریم کنڈی، صوبائی صدر نجم الدین خان، عاصمہ عالمگیر اوردیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی منگل کو54 واں یوم تاسیس منارہی ہے، پیپلزپارٹی کی بنیاد عوام کودرپیش مسائل کے حل کے لیے رکھی گئی، بلاول بھٹو نے تمام صوبوں میں یوم تاسیس منانے کافیصلہ کیاہے۔ان کا کہنا تھا کہ پشاورکی انتظامیہ نے وزیر اعلی کو جلسے کی اجازت دے دی لیکن ہمیں جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

تازہ ترین