• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ کشمیر پر بھارت سے کوئی بیک چینل رابطہ نہیں، وزیر خارجہ

اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر بھارت سے کوئی بیک چینل رابطہ نہیں ہمارا موقف واضح ہے کہ صورتحال کو ابتر ہندوستان نے کیا ہے لہٰذا اسے بہتر بنانے کی ذمہ داری بھی ہندوستان پر عائد ہوتی ہے، جب تک مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل نہیں ہوتا خطے میں دیرپا امن ممکن نہیں،سیاسی اختلافات کے باوجود مسئلہ کشمیر پر پوری پارلیمنٹ کا یک آوازہونا خوش آئند ہے،تمام ادارے ایک صفحہ پر ہیں،5 اگست 2019 کے یکطرفہ بھارتی اقدام کے بعد تمام عالمی فورمز پر مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا گیا،سلامتی کونسل میں انکے دعوے کی عملاً نفی ہوئی، پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نےکہا کہ 27 اکتوبر 1947 سے مسئلہ کشمیر سلگ رہا ہے، ہندوستان پاکستان کو نیچا دکھانے کیلئے ہر موقع کو استعمال میں لانے اور تاثر دینے کی کوشش کرتاہے کہ یہ انکا اندرونی معاملہ ہے، دو ایٹمی قوتوں کا جنگ کی طرف جانا خود کشی کے مترادف ہے،تمام پیچیدہ سے پیچیدہ مسائل صرف گفتگو کے ذریعے حل ہو سکتے ہیں۔

تازہ ترین