• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولرز نے بہترین کم بیک کیا، حسن اور شاہین نے اچھی بولنگ کی۔

ایک بیان میں بابر اعظم نے کہا ہے کہ بولنگ مزید اچھی کرنی پڑے گی، عبدﷲ شفیق نے جیسا کھیلا وہ قابل تعریف ہے۔

کپتان بابر اعظم نے کہا کہ عابد اور عبدﷲ شفیق  نے بہت اچھی بیٹنگ کی۔

خیال رہے کہ چٹاگانگ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔

میچ کی پہلی اننگز میں حسن علی نے بنگلادیش کے 5 کھلاڑی آؤٹ کیے تھے جبکہ دوسری اننگز میںشاہین شاہ آفریدی نے 5 شکار کیے تھے۔

عبدﷲ شفیق نے دونوں اننگز میں نصف سنچری بنائی تھی، پہلی اننگز میں 52 اور دوسری 73 رنز بنائے تھے جبکہ عابد علی نے پہلی اننگز میں 133 رنز بنائے تھے اور دوسری اننگز میں 91 پر آؤٹ ہوئے تھے۔ 

تازہ ترین