• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی پنجابی گلوکار شیری مان کی پاکستانی لڑکی پری زاد سے شادی

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے مشہور پنجابی گلوکار شیری مان نے پاکستانی لڑکی پری زاد سے شادی کی تصاویر انسٹا گرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ کی آنکھیں میرے شراب چھوڑنے کا سبب ہیں۔ لو یو پری زاد، میں ہمیشہ کے لیے تمہارا مان ہوں۔‘ شیری مان نے اپنی انسٹا گرام سٹوری میں لکھا کہ ان کی اہلیہ کو شراب سے سخت نفرت ہے تو اس لیے اب انہیں معاف رکھا جائے۔’سنو دوستوں آپ کی بھابھی کو شراب سے سخت نفرت ہے تو اب مجھے معاف کرنا۔ تو اگر انہوں نے اب مجھ پینے سے روکا تو پلیز میرا انصاف کرنا۔‘انہوں نے مزید کہا کہ ’اب پکا سوچ لیا ہے کہ جیسے بیگم کہے گی ،ویسے ہی کروں گا نہیں تو میرے لیے مشکل ہو جائے گی۔‘انہوں نے ایک اور انسٹا سٹوری میں اپنی اہلیہ کی تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی ایک اور پوسٹ میں لکھا کہ ’اس وقت اگر کسی ملک نے کسی دوسرے ملک پر حملہ کرنا ہے تو مجھے بلا لے کیونکہ جٹ کو جو ملنا تھا وہ مل گیا۔‘شیری مان نے پنجابی میں لکھا کہ ’ہن گاہ پاہ دیواں گے، کیونکہ مجھے جو ملنا تھا مل گیا اس سے اچھا کچھ نہیں‘۔ ساتھ ہی انہوں نے تمام شائقین کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’رب سب کو ایسی ہی گھر والی دے۔‘’آپ کے لیے بھابھی پاکستان زندہ باد۔‘گلوکار شیری مان نے ایک اور پوسٹ میں اپنی نئی نویلی دلہن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’پہلے جو فیس بک پر ملی وہ آج ٹورونٹو میں مل گئی ہے۔ آپ کی بھابھی کہہ رہی ہیں کہ آج میری اکیلے فوٹو لگاؤ۔ ان آنکھوں نے دارو چھڑا دی ہے جٹو۔ اب کوئی مجھے پینے کا نہ کہے۔‘

دل لگی سے مزید