• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاڑکانہ، بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی نے ڈاکٹر نمرتا کی ہلاکت کی عدالتی تحقیقاتی رپورٹ حکومت سے مانگ لی

لاڑکانہ(بیورورپورٹ) بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی نے 2سال قبل ہلاک ہونے والی ڈاکٹر نمرتا کیس کی جوڈیشل انکوائری رپورٹ محکمہ داخلہ سندھ سے یونیورسٹی کو دینے کا مطالبہ کر دیا۔ یہ رپورٹ یونیورسٹی کو نہ دئیے جانے اور پبلک نہ کرنے کی وجہ سے یونیورسٹی اور اس کے عملے کے خلاف بعض عناصر کی جانب سے بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جاتا رہا ہے جس کی وجہ سے یونیورسٹی عملہ گزشتہ دو سال سے خوف و ہراس کا شکار رہا ہے۔رجسٹرارسید قرارو شاہ نے ہوم ڈپارٹمنٹ سندھ کو ایک لیٹر ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آصفہ ڈینٹل کالج کی طالبہ نمرتا کماری ہلاکت کی جوڈیشل انکوائری رپورٹ یونیورسٹی کو دی جائےجوڈیشل انکوائری کے جج اقبال حسین میتلو نے یونیورسٹی کو انکوائری رپورٹ ہوم ڈپارٹمنٹ سے لینے کے اختیار دیئے تھے تاہم 16 جنوری 2020 کو یونیورسٹی کی جانب سے ہوم ڈپارٹمنٹ کو خط لکھا گیا لیکن کوئی جواب نہیں آیا۔

تازہ ترین