• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’عاصم اظہر کو ہانیہ عامر پر بھروسہ نہیں کرنا چاہیے تھا ‘

پاکستانی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی نئی پوسٹ پر اُنہیں دوبارہ تنقید کا سامنا ہے۔

ہانیہ عامر کی جانب سے گزشتہ روز اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک نئی تصویر شیئر کی گئی، تصویر میں سیاہ لباس پہنے ہانیہ عامر خوشگوار موڈ میں نظر آ رہی تھی جبکہ تصویر  کا کیپشن بھی کافی منفرد تھا۔

ہانیہ عامر کا اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھنا تھا کہ ’مونگ پھلی میں دانہ نہیں، ٹرسٹ کرنے کا زمانہ نہیں۔‘


ہانیہ عامر کی اس پوسٹ پر اُن کے انسٹا فالوورز کی جانب سے خوب کمنٹ کیے گئے جس میں اُن پر تنقید سمیت تعریفیں بھی موجود تھیں۔

اس پوسٹ پر عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کے مداحوں نے پرانہ قصہ چھیڑتے ہوئے لکھا کہ ’عاصم اظہر کو ہانیہ عامر پر بھروسہ نہیں کرنا چاہیے۔‘

اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں متعدد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے عاصم اظہر کے کنسرٹ میں شرکت کرنے پر بھی ہانیہ عامر کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

تازہ ترین