• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاصم اظہر کے کنسرٹ میں ہانیہ عامر کی شرکت، ویڈیو وائرل

پاکستان میوزک انڈسٹری کے نوجوان گلوکار عاصم اظہر کے میوزک کنسرٹ میں اُن کی سابقہ گرل فرینڈ ہانیہ عامر نے شرکت کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جوکہ عاصم اظہر کے حالیہ میوزک کنسرٹ کی ہے۔


عاصم اظہر نے اپنا یہ کنسرٹ کراچی میں کیا جس میں ہزاروں مداحوں نے شرکت کی۔

گلوکار کے اس کنسرٹ میں جہاں اُن کے مداحوں نے شرکت کی تو وہیں عاصم اظہر کی سابقہ گرل فرینڈ اور اداکارہ ہانیہ عامر بھی کسی سے پیچھے نہ رہیں۔

ہانیہ عامر نے عاصم اظہر کے کنسرٹ میں شرکت کی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عاصم اظہر اسٹیج پر گانا گارہے ہیں جبکہ ہانیہ عامر نیچے سامعین میں موجود اُسی گانے پر اداکاری کرتے نظر آرہی ہیں۔

واضح رہے کہ ماضی میں عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کے درمیان گہری دوستی قائم تھی بعد ازاں دونوں نے راہیں جدا کرلی تھیں جس کے بعد گلوکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

تقریباً ڈیڑھ برس کے بعد رواں سال ہانیہ عامر اور عاصم اظہر میں سوشل میڈیا پر لفظی جنگ جاری رہی۔

عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کی سوشل میڈیا پر جاری لفظی جنگ کے دوران کچھ سوشل میڈیا صارفین نے گلوکار کا ساتھ دیا تو کچھ نے اداکارہ کی حمایت کی۔

تازہ ترین