• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ظلم کے خلاف آواز اٹھانا ہر مسلمان کا فرض ہے، عبدالمجید ندیم

بر منگھم( پ ر) ظلم کے خلاف آواز اٹھانا ہر مسلمان کا فرض ہے۔ایک سچا مسلمان کبھی بھی ظلم پر خاموش نہیں رہ سکتا۔سارے مسلما ن ایک جسد واحد کی طرحہیں۔اگر امت کے کسی بھی حصے کو تکلیف پہنچتی ہے تو اس کا درد محسوس کرناہر صاحب ایما ن کے لیے از حد ضروری ہے۔ دنیا بھر میں مشکلات و مصائب میں مبتلا مسلمان ہماری عملی مدد کے سب سے زیا دہ مستحق ہیں۔ ان خیالات کا اظہار تحریکِ کشمیر برطانیہ کے نائب صدر مفتی عبدا لمجید ندیم نے ہینڈزورتھ اسلا مک سنٹر میں ہفتہ وار پروگرام سے خصوصی خطا ب کرتے ہو ئے کیا ۔ انہوں نے کہا اس وقت مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمان سب سے زیا دہ ظلم و جبر کا شکار ہیں۔بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کو عملی طور پر فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر رکھا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کا قتل عام کھلی ریاستی دہشت گردی اور اعلا نیہ جنگ ہے۔گذشتہ تین ہفتوں میں پورے کشمیر میں بے گناہ سویلین کی شہادت سے بھارت کا خوفناک چہرہ دنیا کے سامنے آ گیا ہے ۔وقت آ گیا ہے کہ اقوامِ عالم اس کھلی ریا ستی دہشت گردی کے خلاف آواز بلند کریں۔ مفتی عبدالمجید ندیم نے کہا’ایمنسٹی انٹرنیشنل کے نمائندے کا اقوامِ متحدہ کو بھیجا گیا مکتوب اس با ت کو ثابت کرنے کے لیے کا فی ہے کہ اگر ظلم کے اس سلسلے کو نہ روکا گیا تو ہزاروں بے گناہ کشمیری قتل اور لاکھوں معذور ہو سکتے ہیں اور یہ سب کچھ ایک انسانی المیے کے مترادف ہوگا ۔ اس صورتِ حال میں اگر اقوامِ متحدہ کا ادارہ خاموشی تما شائی بنا رہا تو بھارت کے مظالم میں مزید اضافہ ہو گا جو انسانیت کی تذلیل کے مترادف ہو گا۔ لہٰذا وقت آگیا ہے کہ اقوامِ متحدہ کا ادارہ کشمیر کے لیے اپنی ہی پاس کردہ قراردادوں پر عمل درآمد کرائے تاکہ ظلم و ستم کے اس سلسلے کو روکا جا سکے۔ انہوں نے یورپ اور برطانیہ میں بسنے والے کشمیریوں ، پاکستانیوں ، سکھوں اور حقوقِ انسانی کے علمبرداروں کو خراجِ تحسین پیش کیا، جنہوں نے ہر جگہ مظاہروں ، جلسوں ، جلوسوں اور سیمینارز کے ذریعے بھارت کے گھنا ؤنے چہرے سے نقاب الٹ کر دنیا کو اس کا خون خوار چہرہ دکھا دیا ہے ۔
تازہ ترین