• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناروے میں 24 گھنٹوں میں چار ہزار سے زائد نئے کورونا مریض

اوسلو(ناصراکبر)ناروے میں 24 گھنٹوں کے دوران 4045 کورونا سے متاثرہ افراد کا اندراج کیا گیا ہے، یہ گزشتہ ہفتے کے اسی دن کے مقابلے 2,525 زیادہ ہیں، گزشتہ روز 246 کورونا مریض اسپتال میں داخل تھے۔ پہلے دن سے چار کم تھے۔ مریضوں میں سے 69 انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں ہیں اور ان میں سے 32 وینٹی لیٹر پر ہیں، نارویجن ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ کے مطابق ناروے میں مجموعی طور پر267,843 افراد کے مثبت ٹیسٹ آئےہیں، ابتدائی اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ ناروے میں مارچ 2020 سے اب تک 1054 کورونا سے متاثرہ افراد کی موت ہو چکی ہے، مرنے والوں میں سے 60 فیصد کی عمریں 80 سال سے زیادہ ہیں جبکہ50 سال سے کم عمر کے گروپ میں ناروے میں 23 اموات کی اطلاع ملی ہے۔
تازہ ترین