• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد دہشت گردی عدالت، علی وزیر کی درخواست کی سماعت 10دسمبر تک ملتوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملک مخالف سرگرمیوں اور دہشت گردی کے مقدمہ میں ضمانت سے متعلق پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت 10 دسمبر تک ملتوی کردی۔ دوران سماعت پراسیکیوٹر نے موقف دیا کہ ملزم علی وزیر کی جانب سے ضمانت سے متعلق درخواست کی کاپی غائب ہوگئی ہے۔ ضمانت کی دوسری کاپی فراہم کی جائے اور دلائل کی تیاری کے لئے وقت دیا جائے۔

تازہ ترین