• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’خدا اور محبت‘‘ مقبول ترین ویڈیوز کی فہرست میں نمبر 1

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) یوٹیوب پاکستان نے 2021ء کیلئے مقبول ترین ویڈیوز اورانتہائی اعلیٰ کنٹنٹ تخلیق کاروں کا اعلان کر دیا ہے، ویڈیوز اور تخلیق کاروں کی یہ فہرستیں روزمرہ کی زندگی سے تعلق رکھنے والے موضوعات پر مشتمل ویڈیوز، ٹی وی، ای سپورٹس اور کھانا پکانے کی سادہ ترکیبوں اور مشوروں کی وسیع رینج پر مشتمل مکس کنٹنٹ سے تیار کی گئی ہیں،اِن فہرستوں سے کووڈ19کی صورتحال کو ذہن میں رکھتے ہوئے استعمال کرنے والوں کےروئیے میں تبدیلی بھی ظاہر ہوتی ہے، 2021ء میں یوٹیوب پاکستان نے متعدد ویڈیوز کا مشاہدہ کیا جو ملک میں انتہائی مقبول تھیں اورپاکستان کی ڈراما انڈسٹری پر چھائی ہوئیں تھیں،اِس سال پاکستانی ڈراما ’خدا اور محبت ‘ نے مقبول ترین ویڈیوز کی فہرست میں نمبر 1کی جگہ حاصل کی، ہم (HUM) ٹی وی کے مزاحیہ ڈرامے’چپکےچپکے‘ کی آخری قسط نے دوسری جگہ بنائی جبکہ دیگر ویڈیوز میں اے آر وائے ڈیجیٹل کے ڈرامے’عشق ہے ‘کی پہلی اور دوسری قسط اور ترکی کے ڈرمہ ارطغرل غازی شامل رہیں، پاکستان میں ویڈیوز کی فہرست میں میوزک کی اقسام میں زیادہ مکس میوزک سٹائل شاملرہیں جن میں’خدا اور محبت‘، موسیقی راحت فتح علی خان برائے’ہر پل جیو‘ میوزک کی ویڈیوز کی فہرست میں چھائی رہی، ٹی سیریز کے گانے ’لْٹ گئے ‘ نے دوسر ی جگہ حاصل کی جبکہ یویو ہنی سنگھ کےگانے ’سیاں جی ‘ نے تیسری جگہ بنائی، جس کے بعد ٹی سیریز کی آفیشل میوزک ویڈیو سونگ ’چھوڑدیں گے ‘ رہا ، سنہ 2021ء میں انتہائی مقبول ترین تخلیق کاروں کی فہرست میں ماسٹر شیف اعجاز انصاری جگہ بنائے رہے جبکہ مقبول موبائل گیمنگ چینل ٹیکنو گیمرز بھی، ہمیشہ کی طرح، پاکستان میں یوٹیوب کے مقبول ترین تخلیق کار رہے جن کے فالوورز کی تعداد 22اعشاریہ 2ملین تھی،یہ چینل فہرست میں دوسرے نمبرپر رہا، ایک اور کوکنگ چینل،شیف رضوان چودھری کا ’بابا فوڈ آر بی سی ‘ تیسرے نمبر پر رہا جس کے فالوورزکی تعداد 2اعشاریہ 52ملین تھی،مکمل فہرست میں مقبول ترین تخلیق کار اعجاز انصاری فوڈ سیکریٹس، ٹیکنو گیمرز، بابا فوڈ آر آرسی، معاز صفدر ورلڈ، اسٹار اینونیمس، حیدر ٹی وی، وائس ڈیلی، کیو بی سی ورلڈ، ولیج فوڈ سیکریٹس، ووکیبی نارشامل ہیں۔

تازہ ترین