• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں CNG اسٹیشنوں کی گیس بند نہ کرنیکا فیصلہ

لاہور(نمائندہ جنگ) سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز انتظامیہ نے پنجاب میں سی این جی اسٹیشنوں کی گیس بند کرنے کا فیصلہ موخر کر دیا ۔

کمپنی کی جانب سے یکم دسمبر سے فروری کے وسط تک گیس بند کرنے کا عندیہ دیا گیاتھا۔

ذرائع کاکہناکہ سی این جی اسٹیشنوں کو کچھ دنوں کیلئے ریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس وقت سسٹم میں گیس موجود اور تمام صارفین کو گیس فراہمی جاری ہے، سی این جی سٹیشنوں کو گیس فراہمی کا انحصار سردی کی لہر پر ہے۔

تازہ ترین