• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ یو این مشن میں خدمات سر انجام دیتے ہوئے پاک فوج کے حوالدار محمد شفیق شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حوالدار شفیق سینٹرل افریقن ریپبلک میں خدمات کے دوران شہید ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ حوالدار شفیق کی نمازِ جنازہ میاں چنوں میں ادا کر دی گئی۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے بتایا ہے کہ شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقے میں سپردِ خاک کر دیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حوالدار شفیق فروری 2021ء میں یو این مشن میں شامل ہوئے تھے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا مزید کہنا ہے کہ شہید کے سوگواران میں بیوہ اور 3 بیٹے شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ اب تک 162 اہلکار امن مشن میں خدمات کے دوران شہید ہو چکے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید