• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں 33 فیصد آبادی کومکمل ویکسین لگ چکی، این سی او سی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق پاکستان میں ویکسین کی اہل 33 فیصد آبادی کو مکمل ویکسین لگ چکی ہے۔

این سی او سی کی جانب سے جاری پیغام کے مطابق پاکستان میں 12 کروڑ 40 لاکھ 54 ہزار300 ویکسین کی خوراکیں لگ چکی ہیں۔

پیغام میں کہا گیا کہ گزشتہ روز ملک بھر میں 6 لاکھ 20 ہزار 643 افراد کو ویکسین لگائی گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف جاری پیغام میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ غیرویکسین شدہ افراد فوری ویکسین لگوائیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے، کورونا وائرس کے کیسز کے بعد اب اموات میں بھی کمی آ رہی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 33 ویں نمبر پر ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 377 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 8 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 364 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 85 فیصد پر آ گئی۔

تازہ ترین