• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جونیئر کھلاڑیوں کی مدد کیلئے ٹورنامنٹ کھیل رہا ہوں، اعصام الحق

پاکستان کے ٹینس اسٹار کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ اسی لیے کھیل رہا ہوں کہ جونیئر کھلاڑیوں کی مدد کرسکوں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بدقسمتی ہے میرے اور عقیل خان کے بعد گیپ بہت زیادہ ہوگیا ہے، نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ ٹریننگ کر رہا ہوں تاکہ وہ سیکھیں۔

انہوں نے کہا کہ اگلے سال قازقستان کے نوجوان کھلاڑی کے ساتھ جوڑی بناؤں گا، ثانیہ مرزا کے ساتھ ٹینس کھیلنے کا تجربہ اچھا رہا۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل معروف پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ، بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق کے ساتھ نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس کے ٹینس کورٹ میں ٹریننگ کی تھی۔

اعصام الحق نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں ٹینس کورٹ میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھے گئے۔

تازہ ترین