• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این سی او سی نے نئے آکسیجن پلانٹ تنصیب کی تجویز دیدی

اسلام آباد(صباح نیوز)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن (این سی او سی) نے ملک میں آکسیجن کی پیدوار بڑھانے کے لیے نئے آکسیجن پلانٹ تنصیب کرنے کی تجویز دیدی۔ این سی او سی کے اجلاس میں ملک بھر میں کورونا صورتحال اور جاری انسداد ویکسی نیشن مہم کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ شہری انسداد کورونا ویکسین لگوانا لازمی بنائیں اس کے لیے سخت اقدامات لیے جائیں گے ۔ اعلامیے کے مطابق این سی او سی نے صوبوں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں اومیکرون کے پھیلاو کے پیش نظر ویکسی نیشن تیز کی جائے کیونکہ صرف ویکسی نیشن کے ذریعے ہی اومیکرون کا پھیلاو روکا جا سکتا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید