• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) تین لڑکیوں سمیت 6 افراد اغواء ہو گئے۔تھانہ ائیر پورٹ پولیس کو مومن خان نے بتایاکہ اسکے بھائی جمروز کو کار سوار چار مسلح افراد نے اغوا کرلیا۔زرگل نے بتایاکہ اسکی دختر (ن) ڈاکٹر کے پاس گئی اور واپس نہیں آئی۔ تھانہ ٹیکسلا پولیس کو وقاص نے بتایاکہ اسکے تیرہ سالہ بیٹے اسد کو مسلح افراد نے سکول جاتے ہوئے رکشہ سے اغواکرلیا۔تھانہ کوہسارپولیس کو ذیشان خان نے بتایاکہ میرے75سالہ چچا عبدالواحد واک کیلئے گئے لیکن واپس نہیں آئے، خدشہ ہے کسی نے اغواء کرلیا۔تھانہ سیکرٹریٹ پولیس کو محمد علی نے بتایاکہ سیف اور فیاض نے میری15 سالہ بیٹی ف ،تھانہ کھنہ پولیس کو سفینہ بی بی نے بتایاکہ راجہ نسیم نے میری14 سالہ بیٹی س کو اغواء کرلیا،پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔
تازہ ترین