• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زکریا یونیورسٹی شعبہ کمیونیکیشن سٹڈیز کے پہلے آفیشل ویب چینل کی افتتاحی تقریب

ملتان (سٹاف رپورٹر ) زکریا یونیورسٹی شعبہ کمیونیکیشن سٹڈیز میں یونیورسٹی کے پہلے آفیشل ویب چینل کی افتتاحی تقریب ہوئی جس میں ویب چینل کی ٹیم اور کثیر تعداد میں طلبا شریک ہوئے تقریب کی صدارت چیئرمین ڈاکٹر شہزاد علی نے کی، مہمانان خصوصی میں ریزیڈنٹ ایڈیٹر روزنامہ جنگ ملتان ظفر آہیر، سجاد جہانیاں اور اسد ممتاز شامل تھے، ظفر آہیر نے ڈاکٹر شہزاد علی، ڈاکٹر اقصیٰ اور انکی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ویب چینل طلبا کو سیکھنے کا بہترین موقع فراہم کرے گا ،تمام تر حالات کے باوجود میڈیا میں قابل اور سیکھنے کی لگن رکھنے والوں کے لئے جگہ موجود تھی ہے اور رہے گی، سجاد جہانیاں نے ویب چینل کو طلبا کے سیکھنے کے لئے بہترین پلیٹ فارم قرار دیا ،اسد ممتاز نےکہاکہ یونیورسٹی سے ویب چینل کا اجرا خوش آئند ہے،چیئرمین ڈاکٹر شہزاد علی نے طلبا سے مخاطب ہو کر کہا کہ آپکے سامنے بیٹھے ہوئے مہمانان بھی کبھی آپکی طرح یہاں طالب علم تھے اگر آپ بھی اپنے اندر سیکھنے کی لگن پیدا کر لیں تو آنے والے چند برسوں میں آپ بھی اپنا مقام پیدا کر سکتے ہیں ،اسسٹنٹ پروفیسر ڈیپارٹمنٹ آف کمیونیکیشن سٹڈیز ڈاکٹر اقصیٰ ارم شہزادی نے کہا کہ مجھے اپنے سٹوڈنٹس پر پورا یقین ہے کہ یہ لوگ پوری لگن کے ساتھ ملکر کام کریں گے۔
ملتان سے مزید