• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے میں امریکا شاید حد سے آگے نکل گیا: ٹرمپ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا ہے کہ ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے میں امریکا شاید حد سے آگے نکل گیا ہے، جس کے باعث واشنگٹن کو مذاکرات کے لیے ایرانی حکام کی شناخت میں مشکلات کا سامنا ہے۔

اوہائیو کے شہر ینگز ٹاؤن میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا ہے کہ شاید امریکا نے ایرانی قیادت کے معاملے میں حد سے زیادہ کارروائی کی، کیونکہ اب یہ معلوم کرنا مشکل ہو گیا ہے کہ مذاکرات کس سے کیے جائیں۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ کوئی بھی ایران کا صدر بننے کے لیے تیار نہیں، ایران کے پاس اب نہ بحریہ ہے، نہ فضائیہ اور نہ ہی فضائی دفاعی نظام، جبکہ ملک شدید مہنگائی اور مالی مشکلات کا شکار ہے۔

امریکی صدر نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ ایران اپنی فضائیہ اور تمام 159 بحری جہاز کھو چکا ہے اور یہ جہاز اب سمندر کی تہہ میں ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایران واشنگٹن کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتا ہے، لیکن اسے یہ معلوم نہیں کہ معاہدہ کیسے کیا جائے۔

ٹرمپ نے ایران کو دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والی اہم ریاست قراردیتے ہوئے کہا کہ امریکا ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے سکتا۔

ٹرمپ نے تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیل کی قیمتیں تیزی سے نیچے آئیں گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید