• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 سال سے مفرور منشیات کے سوداگر کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق ملزم کاشف بلوچ لیاقت آباد میں نارکوٹکس ایکٹ کی ایف آئی آر نمبر 297/18 میں عدالت سے مفرور تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ایس ایچ او لیاقت آباد لیاقت حیات کی نگرانی میں سب انسپکٹر احمد نواز کی پولیس پارٹی نے کارروائی کی۔

ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ پولیس پارٹی نے خفیہ اطلاع پر لیاقت آباد 10 نمبر پر چھاپہ مار کر ملزم کاشف کو گرفتار کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ لیاری چاکیواڑہ کی جھٹ پٹ مارکیٹ کا رہائشی ملزم شہر کے کئی علاقوں میں روپوش رہا۔

پولیس کے مطابق ملزم کاشف بلوچ ملیر، الفلاح اور اورنگی ٹاؤن میں بھی منشیات فروشی کرتا رہا ہے۔

ملزم انسدادِ منشیات کی کلفٹن میں واقع عدالت سے ضمانت کے بعد مفرور ہو گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید