• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

‎عمران صاحب کو وزیراعظم کے منصب پر بٹھانا ہی افسوسناک ہے، مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا وزیر اعظم عمران خان سے متعلق کہنا ہے کہ ‎عمران صاحب کو وزیرِاعظم کے منصب پر بٹھانا ہی افسوسناک ہے۔

مریم اورنگزیب کی جانب سے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ‎اپوزیشن نے کبھی کسی سیکیورٹی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کا بائیکاٹ نہیں کیا ہے، عمران خان کے تکبر، انا، ضد نے انہیں کسی قومی مشاورت کا حصہ بننے نہیں دیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان پہلے وزیراعظم ہیں جنہوں نے کشمیر سمیت کسی مسئلے کو سنجیدہ نہیں لیا، ‎عمران خان کا آج تک کشمیر اور قومی سلامتی کے کسی بھی اجلاس میں نہ آنا افسوسناک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ‎عمران خان کا کوروناوائرس  پر کمیٹی کا بائیکاٹ کرنا افسوسناک ہے، ‎قومی سلامتی کمیٹی اور اپوزیشن کو دی جانے والی ہربریفنگ کا عمران خان نے بائیکاٹ کیا، عمران خان کا جموں وکشمیر اور ابھینندن سے متعلق پارلیمانی اجلاسوں کا بائیکاٹ افسوسناک ہے۔


اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان نے فیٹف کے اہم مسئلے پراجلاس کا بائیکاٹ کیا جو انتہائی افسوسناک ہے، ‎پاکستان کے عوام کی زندگی اور ان کے مفاد پر نظرثانی کرتے ہوئے عمران خان استعفیٰ دیں۔

تازہ ترین