• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خلیجِ بنگال میں موجود ہوا کا کم دباؤ ڈپریشن میں تبدیل ہو کر آج سمندری طوفان ’جواد‘ بن سکتا ہے۔

عالمی ماہرِ موسمیات جیسن نکولس کے مطابق خلیجِ بنگال میں موجود ہوا کا کم دباؤ ڈپریشن میں تبدیل ہو چکا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس کم دباؤ کے ڈپریشن میں تبدیل ہونے سے آج سمندری طوفان ’جواد‘ بننے کا امکان ہے۔

طوفان ’جواد‘ آندھرا پردیش کے شمالی ساحل سے اوڈیسہ، مغربی بنگال اور بنگلا دیش تک پیر تک سیلابی بارشوں اور تیز ہواؤں کا باعث بنے گا۔

واضح رہے کہ اس سمندری طوفان کا نام ’جواد‘ سعودی عرب کا تجویز کردہ ہے۔

گزشتہ روز ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات سردار سرفراز کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ سمندری طوفان ’جواد‘ سے پاکستان کے ساحلی علاقوں کو کوئی خطرہ نہیں، تاہم اس سے کراچی میں آئندہ چند روز میں موسم سرد ہونے کا امکان ہے۔

انہوں نے مزید بتایا تھا کہ مغربی ڈسٹربنس کے باعث کراچی میں سرد ہوائیں چل سکتی ہیں، جبکہ درجۂ حرارت بھی 2 سے 3 ڈگری گر سکتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید