کراچی (رفیق مانگٹ)اسرائیل کو سعودی عرب سے تعلقات کی بحالی پر شدید شکوک، محمد بن سلمان نے اسرائیل سے تعلقات کی بحالی سے ہاتھ کھینچ لیا،سابق اسرائیلی انٹیلی جنس افسر، دفاعی تعاون اور امارات سے کشیدگی، اسرائیل کو طاقت کے توازن میں تبدیلی کا خدشہ، سعودی اقدامات اسرائیل کیلئے مخالفانہ، تعلقات کی بحالی کا خواب مدھم، خطے میں اسٹریٹجک تبدیلیوں نے امکانات دھندلا دیئے، بلوم برگ۔ تفصیلات کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں بدلتی ہوئی طاقت کی صف بندی اور سفارتی رخ نے اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی کے امکانات کو ایک بار پھر غیر یقینی بنا دیا ہے۔ اسرائیلی حکام سعودی عرب کے حالیہ اقدامات کو اپنے لیے مخالفانہ قرار دے رہے ہیں، جس کے باعث دونوں ممالک کے درمیان معمول پر آنے والے تعلقات کا خواب مزید دور ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔