• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہیل آفریدی کی وزیر اعظم سے ملاقات ’گراں‘ ثابت ہوئی

اسلام آباد (محمد صالح ظافر ۔خصوصی تجزیہ نگار) سہیل آفریدی کی وزیر اعظم سے ملاقات ’گراں‘ ثابت ہوئی، ایوان بالا کی خاتون رکن نے اعتماد میں لئے بغیر ملاقات کرنے پر آڑے ہاتھوں لیا۔

ملاقات میں عمران کے بارے میں گفتگو نہ کرنیکا پی ٹی آئی کے لوگوں کو شدید قلق۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے وزیر اعلی سہیل خان آفریدی کو اپنا منصب سنبھالنے کے پونے چار مہینے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کافی ’’گراں‘‘ ثابت ہوئی۔

وزیراعلیٰ کو قومی اسمبلی اور سینیٹ کے تحریک انصاف سے وابستہ ارکان پارلیمانی پارٹی کے گروپ اجلاس میں خصوصی طور پر مدعو کیا جو وزیراعظم سے ان کی ملاقات کے بعد کے پی ہائوس میں منعقد کیا گیا۔ 

انہوں نے ارکان کو اس منظر سے آگاہ کیا جس میں یہ ملاقات ہوئی بعض ارکان بالخصوص ایوان بالا کی ایک خاتون رکن نے انہیں پارلیمانی پارٹی اور کابینہ کو اعتماد میں لئے بغیر وزیراعظم سے ملاقات کرنے پر آڑے ہاتھوں لیا۔

اہم خبریں سے مزید