کراچی کے علاقے پاک کالونی میں فائرنگ کے تبادلے میں مطلوب ملزم ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی امجد شیخ کے مطابق ہلاک ملزم کی شناخت امیر اللّٰہ کے نام سے ہوئی ہے۔
ملزم کے قبضے سے پستول اور زمان ٹاؤن سے چوری کی گئی موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم امیر اللّٰہ پر ڈکیتی، چوری، اسلحے اور پولیس پر فائرنگ کے مقدمات درج ہیں۔
دوسری جانب لیاری اور سپرہائی وے سے 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔