• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساکران کا بدنام اسمگلر ولی رند منگھو پیر سے گرفتار

منگھوپیر کراچی سے گرفتار ہونے والا  بدنام اسمگلر ولی رند
منگھوپیر کراچی سے گرفتار ہونے والا  بدنام اسمگلر ولی رند

صوبۂ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی یونین کونسل ساکران کے علاقے چیکو باغ کے بدنام اسمگلر ولی رند کو کراچی کے علاقے منگھو پیر سے گرفتار کر لیا گیا۔

ایس ایس پی ویسٹ سہائی عزیز کا کہنا ہے کہ ملزم ولی رند پولیس کو متعدد کیسز میں مطلوب ہے۔

اسمگلر ولی رند کے قبضے سے برآمد ہونے والی کار اور آوان بم
اسمگلر ولی رند کے قبضے سے برآمد ہونے والی کار اور آوان بم

ان کا کہنا ہے کہ ملزم چیکو باغ میں کراچی کی مسروقہ موٹر سائیکلیں اور کاریں خریدتا تھا۔

ایس ایس پی ویسٹ نے بتایا کہ چیکو باغ میں مزید جرائم پیشہ افراد بھی موجود ہیں۔

ملزم ولی رند کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر کا عکس
ملزم ولی رند کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر کا عکس

انہوں نے بتایا کہ ملزم ولی رند کراچی کے لیے ملزمان کو منشیات بھی سپلائی کرتا ہے۔

ایس ایس پی سہائی عزیز کا کہنا ہے کہ ملزم ولی رند ڈیزل اور چھالیہ کی اسمگلنگ میں بھی ملوث ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزم ولی رند کے قبضے سے 5 کلو چرس اور آوان بم برآمد کیئے گئے ہیں۔

ایس ایس پی ویسٹ نے یہ بھی بتایا کہ ملزم کی زیرِ استعمال کار کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

تازہ ترین