• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی سفارتخانے کے ٹوئٹر پر ’آپ نے گھبرانا نہیں ہے‘ پر طنزیہ گانا پوسٹ

تین ماہ سے تنخواہیں نہ ملنےکا شکوہ کرتے ہوئے سربیا میں پاکستانی سفارتخانے کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر انوکھا احتجاج کیا گیا ہے، پیغام کے ساتھ وزیراعظم کے جملے ’آپ نے گھبرانا نہیں ہے‘ پر بنایا گیا طنزیہ گانا بھی شیئر کردیا گیا۔

ٹوئٹر پیغام میں کہا گیا ہے کہ مہنگائی تمام پچھلے رکارڈ توڑ رہی ہے، وزیر اعظم سے سوال کیا گیا ہے کہ آپ کیا توقع کرتے ہیں بغیر تنخواہ ہم کب تک چپ کرکے کام کرتے رہیں گے۔

پیغام میں کہا کہ تین ماہ سے تنخواہیں نہیں ملیں، فیس ادا نہ کرنے کی وجہ سے ہمارے بچوں کو اسکول سے نکالا جارہا ہے، کیا یہ ہے نیا پاکستان۔

تازہ ترین