• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلجیم سے ترسیلات زر میں 37.7 فیصد اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک

اسلام آباد (اے پی پی)بیلجیم میں مقیم پاکستانی محنت کشوں کی ترسیلات زر میں جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 37.7فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد وشمار کے مطابق جولائی سے لے کر اکتوبر تک کی مدت میں بیلجیم میں کام کرنے والے پاکستانی شہریوں نے 101.6 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 37.7فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں بیلجیم میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 73.8ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔ اکتوبر کے مہینہ میں بیلجیم سے ترسیلات زر کا حجم 24.3ملین ڈالر ریکارڈ کیاگیا۔ گزشتہ سال اکتوبر میں یہ حجم 17.7 ملین ڈالر ریکارڈ کیاگیا تھا۔ حکومت کی جانب سے قانونی اور بینکنگ ذرائع سے ترسیلات زر کی حوصلہ افزائی کے لئے اقدامات اور ترغیبات کے نتیجہ میں سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

تازہ ترین