• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سردی بڑھنے کے ساتھ گیس بحران شدید، شہریوں کو مشکلات

کراچی (نیوز ڈیسک) سردی بڑھنے کے ساتھ لاہور میں گیس بحران شدید ہوگیا۔ شہریوں نے شالیمار، گھوڑے شاہ، ہربنس پورہ اور اندرون شہر سے گیس پریشر میں کمی کی شکایت کی ہے۔ جہانیاں اور لودھراں سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی گیس کی قلت سے شہریوں کی زندگی مشکل ہوگئی ۔جبکہ سوئی گیس حکام کا کہنا ہے کہ چند علاقوں میں انفرادی فالٹ سے گیس پریشر کم ہے ۔ سکھر، حیدرآباد، پڈعیدن میں بھی گیس کی گھنٹوں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ ادھر بنوں اور پشاور میں بھی گیس نہ ہونے سے کھانا بنانا مشکل ہوگیا ۔

تازہ ترین