• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت سختی سے مزدوروں کے حقوق کا تحفظ کرے، انصاف لیبر ونگ

ملتان(سٹاف رپورٹر)حکومت سختی سے مزدوروں کے حقوق کا تحفظ کرے۔ فیکٹریوں اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں حکومت کی منظور اور طے شدہ اجرت دلوائی جائے۔ مزدور کارڈ کا اجراء خوش آئیند ہے۔ منڈیوں، ورکشاپس اور ٹرانسپورٹ اڈوں کے مزدوروں کو بھی مزدور کارڈ فراہم کیے جائیں تاکہ اس مہنگائی اور کرونا کی وجہ سے معاشی بحران کا مقابلہ کر سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انصاف لیبر وانگ کے رہنما ؤ ں نے صدر انصاف لیبر ونگ چوہدری محمد الیاس کی قیادت میں صوبائی وزیر لیبر انصر مجید نیازی سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفد میں جنرل سیکرٹری انصاف لیبر ونگ محمد قاسم نیازی ،سینئرنائب صدرمحمد ناصر خان سیف ودیگر شامل تھے۔
ملتان سے مزید