• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی ظفر کیس: میشاشفیع و صباحمید کی حاضری سے معافی کی درخواستیں

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

گلوکار علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر جنسی ہراساں کرنے کی مہم چلانے کے کیس میں میشا شفیع، صبا حمید اور علی گل پیر نے حاضری معافی کی درخواستیں دائر کردیں۔

جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ وِرک نے کیس کی سماعت کی۔

ایف آئی اے نے علی ظفر کی مدعیت میں میشا شفیع و دیگر ملزمان کے خلاف چالان پیش کر رکھا ہے۔

میشا شفیع، لینا غنی، فریحہ ایوب، فیضان رضا اور حسیم الزمان نے حاضری مکمل کروائی۔

دوران سماعت ایف آئی اے نے بتایا کہ میشا شفیع اور دیگر ملزمان نے علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر جنسی ہراسانی کی مہم چلائی، ملزمان اپنی صفائی میں ٹھوس شواہد پیش نہیں کر سکے۔

گلوکار علی ظفر کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان نے سوشل میڈیا پر مہم چلاکر گلوکار علی ظفر کی کردار کشی کی۔

میشا شفیع، عفت عمر، لینا غنی سمیت تمام ملزمان کیخلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے۔

عدالت نے فریقین کے وکلاء کے پیش ہونے تک سماعت ملتوی کردی۔

تازہ ترین