• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں پولیس کو کاغذی کارروائی میں اردو الفاظ استعمال نہ کرنے کی ہدایت

بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں پولیس کو کاغذی کارروائی میں اردو الفاظ استعمال نہ کرنےکی ہدایت کردی گئی، وزیر اعلیٰ مدھیا پردیش شیوراج چوہان نے اردو الفاظ استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ مدھیاپردیش شیوراج کا  کہنا ہے کہ پولیس تمام کاغذی کارروائی میں ہندی الفاظ کا استعمال کرے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ  نے محکمہ پولیس کو اردو، فارسی الفاظ کےاستعمال پر پابندی کا حکم دے دیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مدھیا پردیش پولیس برطانوی راج کے زمانے سے اردو اور  فارسی اصطلاحات استعمال کر رہی ہے۔

تازہ ترین