• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مشیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے پاکستان کو 3 ارب ڈالر موصول ہوگئے، مشیر خزانہ کا سعودی حکومت سے اظہار تشکر، اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ معیشت پر مثبت اثرات ہونگے۔وزیراعظم کے مشیر خزانہ شوکت ترین نے ٹوئٹ میں کہا کہ سعودی عرب نے 3ارب ڈالر ڈیپازٹ کے طورپردئیے ہیں جوا سٹیٹ بینک کو موصول ہوگئے ہیں۔مشیر خزانہ شوکت ترین نے ڈیپازٹ کی رقم موصول ہونے پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اورسعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ بینک حکام کے مطابق سعودی عرب سے 3ارب ڈالر موصول ہونے کے بعد ذرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا ہے اس کے ملکی معیشت پر مثبت اثرات ہونگے۔

تازہ ترین