• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممبئی ٹیسٹ، اعجاز پٹیل کا بھارت کیخلاف اننگز میں دس وکٹیں لینے کا کارنامہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بھارتی نژاد اسپنر اعجاز پٹیل نے ممبئی ٹیسٹ میں بھارت کے خلاف اننگز میں دس بیٹسمین آوٹ کرنے کا منفرد کارنامہ انجام دے دیا۔وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے تیسرے بولر بن گئے۔بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں اعجاز پٹیل نے 47.5اوورز میں 119رنز دے کر10وکٹیں حاصل کیں۔ اعجازنے نیوزی لینڈ کیلئے بہترین کارکردگی کا نیا ریکارڈ بھی قائم کردیا۔اس سے پہلے رچرڈ ہیڈلی نے 1985میں آسٹریلیا کیخلاف ایک اننگز میں 52رنز دے کر9وکٹیں حاصل کی تھیں۔ بھارتی کپتان ورات کوہلی کھاتہ بھی نہ کھول سکے اورصفرپراعجازپٹیل کا شکار بنے۔ممبئی میں پیدا ہونے والے اعجاز پٹیل ٹیسٹ کی ایک اننگز میں 10وکٹیں لینے والے دنیا کے تیسرے بولر بن گئے۔ اعجاز سے قبل انگلینڈ کے جم لیکر اور بھارت کے انیل کمبلے بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

تازہ ترین