• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این اے 133میں پختونخوا برادری کی مدد سے جیت چکے، پرویز اشرف

لاہور(سپیشل رپورٹر)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پختون برادری نے حالت جنگ میں بڑا فیصلہ کیا،آپ کی مدد سے این اے 133کی نشست جیت چکے ہیں۔وہ ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں فیصل میر کی کاوش سے پیپلز پارٹی میں این اے 133سےشامل ہونیوالےپختون برادری کے سرکردہ افراد کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کی تقریب سے حسن مرتضی اوررانا فاروق سعید کیساتھ خطاب کر رہے تھے،اس موقع پرثمینہ گھرکی،ثمینہ پگانوالہ،نرگس فیض فیصل میر، خان شہباز خان،چودھری اختر،مانی پہلوان، طاہر غالب اور دیگر رہنما بھی موجود تھے،پیپلز پارٹی میں شامل ہونیوالوں میں حاجی یاسین خان،حاجی صنوبر خان،حاجی قاسم خان،بخت جمال اور انکے ساتھی شامل ہیں،راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں نئے ساتھیوں کی شمولیت کا بھر پور خیر مقدم کرتے ہیں۔ حسن مرتضی نے کہا کہ پارٹی میں شامل ہونیوالوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ثمینہ گھرکی نے کہا کہ پختون برادری کی بھٹو خاندان اور پیپلز پارٹی کیلیے حمایت فتح کی نوید ثابت ہو گی۔پختون رہنما حاجی یاسین نے کہا کہ پختون برادری کا ایک ہی نعرہ ہے جئے بھٹو۔بھائی سے بھائی خفا ہو سکتا ہے جدا نہیں۔پیپلز پارٹی کی جیت کا چاند نکل آیا ہے۔

تازہ ترین