• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوتھیہ ،مسلح رہزنوں نے جنرل سٹورمالک سے 6لاکھ روپے چھین لئے

پشاور(کرائم رپورٹر) تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود میں مسلح رہزن جنرل اسٹورکے مالک سے 6لاکھ روپے کی نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے روزنامچہ رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ واقعات کے مطابق جنرل اسٹور کے مالک غلام مرتضیٰ نے رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز نوتھیہ روڈ لیونے بابا زیارت کے قریب مسلح موٹر سائیکل سوار وں نے ا سے روکا اور اسلحے کی نوک پر اس سے 6لاکھ روپے لوٹ کر فرارہوگئے۔ پولیس نے رہزنوں کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔
تازہ ترین